وفاقی بیورو کریسی میں اعلی سطح کے تقرر و تبادلے

وفاقی بیورو کریسی میں اعلی سطح کے تقرر و تبادلے
کیپشن: High-level appointments and transfers in the federal bureaucracy

ایک نیوز :وفاقی بیورو کریسی میں اعلی سطح کے تقرر و تبادلے ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دئیے۔

 سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 20 کی نیلوفر حفیظ جوائنٹ سیکرٹری وزارت صنعت و پیداوار تعنیات، سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 20 کے ڈاکٹر ذوالفقار حسین کی گریڈ 21 میں ترقی، ڈاکٹر ذوالفقار حسین کو وزارت صنعت و پیداوار سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت، سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 20 کے جیمل احمد خان کی جوائنٹ سیکرٹری وزارت صنعت و پیداوار تقرری، ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 19 کی نائلہ باقر جوائنٹ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعنیات، نائلہ باقر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں ہی ڈپٹی سیکرٹری کے عہدے پر خدمات انجام دے رہی تھیں ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 18 کے آصف رحیم کی خدمات خیبرپختونخوا سے وفاق کے سپرد، آصف رحیم کی داخلہ ڈویژن سے ڈیپوٹیشن پر سی ڈی اے میں تعیناتی ہوگی۔