سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ،آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کااعلان

Oct 13, 2023 | 22:19 PM

ایک نیوز:انٹر بورڈ کراچی نے سائنس پری میڈیکل گروپ،پری انجینئرنگ،آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کااعلان کردیا۔

سائنس پری میڈیکل گروپ کے امتحانات میں DHACSS   ڈگری کالج کی طالبہ یسریٰ اعجاز بنت اعجاز الرحمن  رول نمبر  660622  نے 1100  میں سے  995  نمبرز A-1 گریڈ لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ 

میٹروپولس انٹرمیڈیٹ کالج فار گرلز کی طالبہ قرۃ العین بنت سید محمود عباس جعفری رول نمبر 614632 نے 993نمبرز A-1گریڈ کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔بحریہ کالج کارساز کی طالبہ افشاں بنت اسلم پرویز رول نمبر 626641 نے  992  نمبرز A-1گریڈ لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

امتحانات میں 27  ہزار امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی۔26  ہز ار  412  امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے۔جس میں سے  13  ہزار  832   امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 52.37  فیصد رہا۔پری میڈیکل کے امتحانات میں 1510   امیدوار اے ون گریڈ، 3428   امیدوار اے گریڈ، 4469   امیدوار بی گریڈ، 3276 امیدوار سی گریڈ، 1072امیدوار ڈی گریڈ، 46امیدوار ای گریڈ میں کامیاب ہوئے 

 نتائج کے مطابق سائنس پری میڈیکل کے سالانہ امتحانات برائے 2023ء کے نتائج کے مطابق 19 ہائیر سیکنڈری اسکولوں اور کالجوں کے نتائج صفر فیصد رہے۔ 

صفر فیصد نتائج حاصل کرنے والے تعلیمی اداروں میں ناصرہ گرلز کالج، میڈیکو ہائیر سیکنڈری اسکول مجید کالونی لانڈھی، خاتون جنت فیلوشپ ہائیر سیکنڈری اسکول، گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج پنجابی کلب کھارادر، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سیکٹر 11اورنگی ٹاؤن، ایکسی لینس انٹرمیڈیٹ کالج جمانی آرکیڈ موسیٰ لین، مریم ہائیر سیکنڈری اسکول اعظم ٹاؤن، دا ہوریزن ہائر سیکنڈری اسکول، البیرونی انٹرمیڈیٹ کالج احسن آباد، آئیڈیل ڈگری کالج گلشن اقبال، گورنمنٹ گرلز ڈگری سائنس /آرٹس کالج اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج شرافی گوٹھ، ڈی اے ڈگری کالج فار مین، پی ایم اے ماڈل ہائیر سیکنڈری اسکول ہاکس بے، این جے وی گورنمنٹ گرلز ہائیرسیکنڈری اسکول (سندھی میڈیم)، دا اسمارٹ کالج ایف بی ایریا، پاکستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن کالج پی ای سی ایچ ایس، ایم ڈبلیو انٹرکالج، گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج 9-Eبلدیہ ٹاؤن شامل ہیں۔

سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2023کے نتائج میں پری انجینئرنگ گروپ کے امتحانات میں بحریہ کالج کارساز کے طالبعلم محمد عبداللہ خان ولد محمد مسرور خان رول نمبر 803862 نے ٹوٹل  1100  میں سے  1017  نمبرز A-1گریڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔آدمجی گورنمنٹ سائنس کالج کے طالب علم عباد الرحمن ولد عامر اعجاز رول نمبر 794300 نے 1003  نمبرز A-1گریڈ لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی BAMM P.E.C.H.S.  گورنمنٹ کالج فار ویمن کی طالبہ فاطمہ بنت محمد صلاح الدین مرزا رول نمبر 814413 نے 1002نمبرز A-1گریڈ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔امتحانات میں 25   ہزار  308  امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی۔  24  ہزار  827  امیدوارامتحانات میں شریک ہوئے۔ 12ہزار 233   امیدوار کامیاب ہوئے۔ کامیابی کا تناسب 49.27  فیصد رہا۔ 

انہوں نے مزید بتایا کہ پری انجینئرنگ کے امتحانات میں 869   امیدوار اے ون گریڈ، 2133 اے گریڈ، 3014  بی گریڈ، 3924  سی گریڈ، 2103  ڈی گریڈ، 148 ای گریڈ میں کامیاب ہوئے ۔ سائنس پری انجینئرنگ کے سالانہ امتحانات برائے 2023ء کے نتائج کے مطابق  34  ہائیر سیکنڈری اسکولوں اور کالجوں کے نتائج صفر فیصد رہے۔

آرٹس ریگولر گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2023کے نتائج کااعلان کردیاگیا۔ امتحانات میں DHACSS  کالج فار ویمن (انٹرمیڈیٹ) کی طالبہ ہدیٰ بنت محمد سلیم  رول نمبر 356876   نے 1100  میں سے 958    نمبرز A-1 گریڈ  لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔K.M.A.  گرلز ڈگری کالج کی طالبہ عائشہ بنت محمد بلال گاڈت رول نمبر 351840   نے 922   نمبرز A-1  گریڈ کے ساتھ دوسری پوزیشن پر رہیں۔اقراء حفاظ گرلز سائنس کالج بلاک بی نارتھ ناظم آباد کی طالبہ حمناکاشف بنت کاشف احمد رول نمبر 355454 نے 921 نمبرز A-1  گریڈکے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ان امتحانات میں 14   ہزار  460  امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی۔  13  ہزار 900    امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے۔  4  ہزار 491  امیدوار کامیاب ہوئے۔ کامیابی کا تناسب 32.31   فیصد  رہا۔آرٹس ریگولر گروپ کے امتحانات میں 30  امیدوار اے ون گریڈ، 307 اے گریڈ، 1100 بی گریڈ، 1704 سی گریڈ، 1183 ڈی گریڈ، 166ای گریڈمیں کامیاب قرار پائے  آرٹس ریگولر کے سالانہ امتحانات برائے 2023ء کے نتائج کے مطابق 8 ہائیر سیکنڈری اسکولوں اور کالجوں کے نتائج صفر فیصد رہے۔

مزیدخبریں