ایک نیوز :کاروباری ہفتے کے آخری روز امریکی کرنسی ڈالرکی قدر مزید گر گئی روپیہ تگڑا ہوگیا۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق انٹر بینک میں کاروبارکے اختتام پر ڈالر 96پیسے سستا ، 278.58 روپے سے کم ہوکر 277.62 روپے پر بند ہوا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے سستا ہوا ۔277 روپے پر بند ہوا ۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس نے 49 ہزار کی حد عبور کر لی ۔مارکیٹ 721 پوائنٹس کے اضافے سے 49 ہزار 493 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔ دن بھر مجموعی طور پر 360 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔ 240 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 99 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 49,520 جبکہ کم ترین سطح 48,767 رہی ۔