پاک بھارت میچ :خطرے کی گھنٹی بج گئی 

پاک بھارت میچ منسوخ :خطرے کی گھنٹی بج گئی 
کیپشن: پاک بھارت میچ منسوخ :خطرے کی گھنٹی بج گئی 

ایک نیوز :ورلڈ کپ 2023کے بڑے ٹاکرے سے قبل محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھٹنے کی بجادی ۔
محکمہ مو سمیات نے میچ کے دوران بارش کے پیش نظر میچ منسوخ ہونے کا خدشہ  ظاہرکردیا ۔بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ احمد آباد  ضلع کے مختلف علاقوں میں بارش کےامکانات ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بارش سے میچ کے متاثر ہونےکا خدشہ ہے، احمد آباد میں موسم گرم اور حبس رہنےکا امکان ہے۔

واضح رہےکہ بارش کی وجہ سے میچ  مکمل نہ ہونے  پر دونوں ٹیموں کو ایک  ایک پوائنٹ ملےگا۔

 پاک بھارت ٹاکرے سے قبل پریس کانفرنس میں قومی ٹیم کےکپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ ماضی میں جو ہوگیا اس پر توجہ نہیں، جو حال میں ہو اس پر توجہ ہے،کوشش ہو گی کہ کل کے میچ میں اچھی پرفارمنس دیں۔