ایک نیوز :نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ننکانہ صاحب میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ننکانہ صاحب انتہائی حساس شہر ہے یہاں دہشت گردی کے کچھ واقعات ہوئے ہیں، جلد دہشت گردی کے ثبوت شیئر کریں گے۔
اُنہوں نے بتایا ہے کہ پولیس نے 24 گھنٹوں میں دہشت گردی کے ملزمان کو پکڑا ہے، اسلام کے نام پر دہشت گردی اور انتہا پسندی کی اجازت نہیں ہو گی۔
نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سیف سٹی منصوبے کو 35 کروڑ کی لاگت سے مکمل کیا ہے، ننکانہ صاحب مذہبی سیاحت کےحوالے سے اہم شہر ہے اس لیے اب سکھ یاتریوں کے لیے ٹورازم ڈیپارٹمنٹ منصوبے کا آغاز کر رہا ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ ننکانہ صاحب، کرتار پور اور حسن ابدال میں سکھ ٹورازم پر کام کر رہے ہیں۔
محسن نقوی نے بتایا کہ ننکانہ صاحب کا ڈی ایچ کیو اسپتال بہت بہتر حالت میں ہے، ادویات منہگی ہو گئی ہیں، کمیٹی اسپتال کے بجٹ کا جائزہ لے رہی ہے۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ایک لیول تک اسموگ رہتا ہے تو ہمیں چھٹی کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
محسن نقوی کا کہناتھا کہ پورے صوبے میں کٸی منصوبوں پر کام جاری ہے, ادارے ملکی سلامتی کے لٸے ہمہ وقت کوشاں ہیں ،عوام کا پیسہ ہمارے پاس امانت ہے, عوام کا پیسہ عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ ہوگا۔ان کا کہناتھا کہ سموگ کو کم کرنے کے لٸے اقدامات کر رہے ہیں
دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے گوردوارہ جنم استھان کا دورہ کیااس موقع پرآئی جی پنجاب عثمان اکرم، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان بھی وزیر اعلی کے ہمرہ تھے ، صوبائی وزراء بیرسٹر سید اظفر علی ناصر اور عامر میر بھی نگران وزیر اعلی کے ساتھ موجود تھے ۔