مسجد اقصی کے وارث پونے 2 ارب مسلمان ہیں،سراج الحق 

مسجد اقصی کے وارث پونے 2 ارب مسلمان ہیں،سراج الحق 
کیپشن: مسجد اقصی کے وارث پونے 2 ارب مسلمان ہیں،سراج الحق 

 ایک نیوز : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا  کہ تمام تر مسلم امہ مسجد اقصی کیلئے اپنی جان پیش کرنے کیلئے بھی حاضر ہیں، مسجد اقصی کے وارث پونے 2 ارب مسلمان ہیں۔

تفصیلات کےمطابق  مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ یکجہتی فلسطین ریلی پر منتظمین اور اہلیان لاہور کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔خاص طور پر مائیں اور بیٹیاں آج فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے آئی ہیں،کراچی سے چترال تک جلسے کر کے دشمن کو پیغام دیا کہ مسجد اقصی کے وارث پونے 2 ارب مسلمان ہیں۔

ان کا کہناتھا کہ لبیک یا اقصی ہر طرح کی قربانی کیلئے تیار ہیں،کیا فلسطین کا مسئلہ عرب اور عجم کا مسئلہ ہے؟مسئلہ فلسطین اصل میں اسلام کا مسئلہ ہے اور ایمان کا مسئلہ ہے، یہ وہ جگہ جہاں حضور پاک نے معراج کا سفر شروع کیا تھا۔اگر امریکہ غزہ کے مسلمانوں کے قتل عام کیلئے آسکتا ہے تو ہم بھی مسلمانوں کی حفاظت کیلئے جاسکتے ہیں۔

ان کا مزید کہناتھا کہ 80 لاکھ کے قریب اسرائیلی ناجائز ریاست ہے یہ مسلمانوں کی زمین ہے۔مسلمان حکمرانوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ اس وقت ساری دنیا فلسطین کی طرف متوجہ ہے۔اگر فلسطین کا ساتھ دینے کی بجائے اسرائیل کا ساتھ دیا یا خاموش رہے تو نتائج اچھے نہیں ہونگے۔