ایک نیوز: جنید صفدر اور عائشہ سیف طلاق کے حوالے سے عائشہ سیف کے انسٹا اکاؤنٹ سے شئیر ہونے والی اسٹوری جعلی نکلی۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عائشہ سیف کے نام سے انسٹا گرام اسٹوری شیئر ہو رہی ہے جس میں کہا گیا ہے اللہ تعالی نے قرآن پاک میں فرمایا ہے کہ میاں بیوی کو اللہ نے ایک دوسرے کیلئے سکون بنایا ہے لیکن میری زندگی میں سکون نہیں ہے۔ حقیقت اسکے برعکس ہے یہ اکاؤنٹ عائشہ سیف کا حقیقت میں نہیں ہے بلکہ یہ ایک جعلی اکاؤنٹ ہے جس کو عائشہ سیف کے نام سے منسوب کیا جارہا ہے۔
جنید صفدر کی طلاق کے حوالے سے عائشہ سیف کے جعلی انسٹا اکاؤنٹ سے یہ اسٹوری شئیر کی گئی حالانکہ اکاؤنٹ جو خود کو جنید صفدر کی بیگم ظاہر کرتا ہے لیکن اُسکی DP پر سلمان شہباز کی اہلیہ کی تصویر ایڈیٹ کر کے لگائی ہوئی ہے جو کہ ایک جعلی تیار کردہ اسکرین شاٹ تھا۔
یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر و سینیئر نائب صدر مریم نواز ،کیپٹن (ر) صفدر کے بیٹے جنید صفدر اور اہلیہ عائشہ کے درمیان طلاق ہوگئی۔ جنید صفدر اور عائشہ سیف دسمبر 2021 میں شادی کے بندھن میں منسلک ہوئے تھے تاہم اب دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے۔اس بات کی تصدیق خود جنید صفدر نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کرکے کی۔
جنید صفدر نے لکھا کہ ' میری طلاق کے حوالے سے چلنے والی خبریں سچ ہیں، یہ انتہائی نجی معاملہ ہے اس لیے میری میڈیا سے درخواست ہے کہ ہماری پرائیویسی کا احترام کرے۔