عوام کی عدالت میں صرف نوازشریف اہل قرار پائے ہیں:مریم نواز

Oct 13, 2023 | 15:56 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام کے لئے عوام نوازشریف کا ساتھ دیں،سیاسی استحکام ہوگا تو معاشی ترقی ہوگی،نوازشریف آرہا ہے، مہنگائی سے نجات، پاکستان کی معاشی بحالی کا حل ساتھ لارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 134 کی یونین کونسلوں کے چئیرمینوں، کونسلروں اور کارکنوں سے ملاقات کی۔مریم نواز شریف نے یونین کونسلوں کے نمائندوں، کارکنوں اور پارٹی رہنماؤں سے 21 اکتوبر کی تیاریوں پر مشاورت  کی جبکہ ملاقات میں قائد محمد نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ہے۔

مریم نوازشریف نے کہا کہ عوام کی عدالت میں صرف نوازشریف اہل قرار پائے ہیں،مہنگائی سے نجات دلانے میں نوازشریف کے سوا سب نااہل ثابت ہوئے،نوازشریف آرہا ہے، مہنگائی سے نجات، پاکستان کی معاشی بحالی کا حل ساتھ لارہا ہے،مہنگائی کو ایک ہی شخص نے ختم کیا، وہ ہے نوازشریف،نوازشریف وزیراعظم تھا تو عوام کو آٹا، گھی، چینی سب سستا ملتا تھا،نوازشریف گیا تو سستا آٹا، گھی، چینی سب عوام کی پہنچ سے نکل گیا۔

مریم نوازشریف  نے کہا کہ عوام جان چکے ہیں، نوازشریف وزیراعظم ہوگا تو ملک چلے گا، اُن کا گھر چلے گا،پاکستان کو امیر بنانا، عوام کی مہنگائی سے جان چھڑانانوازشریف کا ایجنڈا ہے،سیاسی استحکام کے لئے عوام نوازشریف کا ساتھ دیں،سیاسی استحکام ہوگا تو معاشی ترقی ہوگی،پوری قوم کو نوازشریف ہی متحد کرسکتا ہے،نوازشریف کے دِل میں نفرت نہیں، عوام کی محبت ہے،ؓغریبوں کا ساتھی غریبوں کی مدد کرنے واپس آرہا ہے۔

مریم نوازشریف نے کارکنوں اور رہنماﺅں کی کوششوں کو سراہا۔

کارکنوں نے تقاریر کرتے ہوئے کہا کہ قائد محمد نوازشریف کا شاندار استقبال کرکے ایک نئی تاریخ بنائیں گے،قوم کے اعتماد پرہمیشہ نوازشریف پورا اترا ہے۔

” قوم کی روشن تقدیر، نوازشریف “ کے کارکنوں کے پرجوش نعرے ۔

سابق رکن قومی اسمبلی رانا مبشر اقبال اور سابق ارکان صوبائی اسمبلی ملک اسد کھوکھر، اختر بادشاہ اور میاں عمران جاوید بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔

مزیدخبریں