ایک نیوز : انٹرنیشل اولمپکس کمیٹی نے کرکٹ سمیت پانچ کھیلوں کو لاس اینجلس اولمپکس 2028 کا حصہ بنانے کی منظوری دیدی۔
رپورٹ کےمطابق انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے ایگزیکٹو بورڈ نے کرکٹ اور فلیگ فٹ بال سمیت پانچ کھیلوں کو اولمپکس گیمز 2028 کا حصہ بنانے کی منظوری دیدی ہے۔ایل اے 2028 گیمز کے منتظمین کا کہنا تھا کہ وہ ایونٹ میں کرکٹ، فلیگ فٹ بال، لیکروس، اسکواش اور بیس بال-سافٹ بال کو شامل کرنا چاہتے ہیں۔
یادر ہے اولمپکس گیمز کا ہر میزبان شہر، IOC قوانین کے تحت، اپنے گیمز کے ایڈیشن کے لیے کئی کھیلوں کو شامل کرنے کی درخواست کر سکتا ہے۔آئی او سی کے صدر تھامس باچ نے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے اختتام پر ایک پریس کانفرنس میں اس اجازت کا اعلان کیا ہے۔ اب اس اجازت کی رسمی منظوری اتوار سے شروع ہونے والے آئی او سی سیشن بورڈ کی سفارشات کو منظور کرکے دے گا۔
فلیگ بال
فلیگ فٹ بال امریکی فٹ بال کا ایک غیر رابطہ فارمیٹ ہے جو پانچ کی ٹیموں کے ذریعے کھیلا جاتا ہے۔
بیس بال
بیس بال کو پچھلے کئی سالوں سے اولمپکس میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔ اسے 2012 اور 2016 میں چھوڑے جانے کے بعد 2020 کے ٹوکیو پروگرام میں شامل کیا گیا تھا، لیکن یہ پیرس گیمز کا حصہ نہیں ہوگا۔
سافٹ بال
سافٹ بال، بیس بال سے ملتا جلتا کھیل ہے، سمر گیمز کے پچھلے پانچ ایڈیشنز اسے مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔