ایک نیوز: نجی ایکسچینج کے سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے 5 افراد شدید زخمی ہو گئے جبکہ ایک بچے کی حالت تشویشناک ہے۔
رپورٹ کے مطابق دربار حضرت بابا بلھے شاہ کے قریب نجی ایکسچینج کے سیکیورٹی گارڈ سے اچانک بندوق چل گئی۔بندوق چلنے سے خاتون سمیت 5 افراد شدید زخمی جبکہ ایک بچے کی حالت تشویشناک ہے۔ صابر نامی گارڈ سے 12بور بندوق کا فائر لگنے سے زخمی افراد کو بلھے شاہ ہسپتال قصور منتقل کردیا گیا ہے۔
زخمیوں میں عابدہ، مومل مسیح ، غلام قادر، باغ علی اور 9 سالہ ابراہیم شامل ہیں۔ 9 سالہ ابراہیم اسکول سے واپس آ رہا تھا کہ اسے بھی فائر لگ گیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔