شہباز شریف کی گاڑی روک کر احتجاج کرنے والوں کیخلاف مقدمہ خارج

Oct 13, 2023 | 15:08 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز:  سابق وزیراعظم شہباز شریف کی گاڑی کو روک کراحتجاج کرنے والے 90 نامعلوم افراد کیخلاف   ہاتھا پائی کا مقدمہ خارج کردیا  ہے۔
رپورٹ کےمطابق  کاہنہ میں شہباز شریف کی گاڑی کو روک کر اجتجاج کرنے والوں کے خلاف پولیس نےمقدمہ درج کیا تھا۔ مقدمہ میں چار نامزد اور 90 نامعلوم افراد کے خلاف روڈ بلاک کرنے پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی کا مقدمہ درج کیا تھا ۔

 پولیس نے مقدمہ خارج کردیا کہ مدعی مقدمہ ثابت نہیں کرسکا کہ ایسا کوئی واقع ہوا تھا ،کاہنہ پولیس نے رپورٹ میں لکھا کہ  سڑک خراب ہونے کی وجہ سے سڑک پر پانی کھڑا رہتا ہے۔سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے ٹریفک جام ہوئی۔

مزیدخبریں