ایک نیوز: امریکہ کے وزیرِ وزیرِ خارجہ اینٹنی بلنکن اسرائیل کے دورے کے بعد آج اردن پہنچ گئے ہیں،جہاں فلسطینی صدر محمود عباس اور امریکی وزیر خارجہ کی اردن میں ملاقات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اینٹنی بلنکن نے آنے والے دنوں میں ایک بڑے سفارتی دورے کا اعلان کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ وہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر کے رہنماؤں سے بھی ملیں گے۔
امریکی وزیرِ خارجہ نے خطے کے رہنماؤں سے حماس کی قید میں موجود اسرائیلی شہریوں کی رہائی کے بارے میں گفتگو بھی کی۔
بریکنگ نیوز: فلسطینی صدر محمود عباس اور امریکی وزیر خارجہ کی اردن میں ملاقات#طوفان_الاقصى_ pic.twitter.com/8YS7hW39zo
— RTEUrdu (@RTEUrdu) October 13, 2023