ایک نیوز: آئیسکو نے تمام آپریشن سرکلز میں بجلی چوروں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئیسکو نے بجلی چوری پر 31 لاکھ 51 ہزار کے جرمانے عائد کیے ہیں جبکہ 3 بجلی چورگرفتار کرلئے گئے ہیں۔ آئیسکو چیف کے مطابق دوران چیکنگ ڈیٹیکشن ٹیموں نے مزید 56 بجلی چوروں کو پکڑ لیا۔
بجلی کے ڈائریکٹ استعمال کے 12 سلو اور ٹمپرٹ میٹرز کے 44 کنکشنز شامل ہیں ۔مجموعی طور پر 1926 بجلی چوروں کو 12 کڑوڑ 59 لاکھ کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں ۔420 ایف آئی آرز کا اندراج 325 بجلی چور جیل بھیج دئے گئے، آئیسکو چیف نے کہا کہ حکومت وزارت توانائی پولیس اور ضلعی انتظامیہ کا بھرپور تعاون حاصل ہے۔