ملکی سلامتی کیلئے 6بڑوں کی ایوان صدر میں ملاقات،اہم فیصلے کرلیے

Oct 13, 2023 | 12:33 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کو نشان امتیاز ملٹری دینے کی تقریب کے بعد ایوان صدر میں سول وعسکری قیادت کی ملاقات ہوئی جس میں اداروں کی مضبوطی ،داخلی سلامتی اور معاشی صورتحال پر بات چیت  کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی ،نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اور مسلح افواج کے سربراہان نے قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا بھی موجود تھے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں اداروں کی مضبوطی ،داخلی سلامتی اور معاشی صورتحال پر بات چیت  ہوئی،صدر نے غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف حکومت اور عسکری اداروں کے اقدامات کو سراہا۔

صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ مشترکہ اقدامات کے نتیجے میں معاشی سرگرمیوں میں بھی بہتری آئی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سول عسکری قیادت نے دہشتگردی کے خلاف اینٹلی جنس بیسڈ اپریشنز کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔وطن کےلیے قربانیاں دینے والے پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

مزیدخبریں