نیب ترامیم کیخلاف کیس کافیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

Oct 13, 2023 | 11:53 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: سپریم کورٹ میں  نیب ترامیم کیخلاف فیصلہ چیلنج کردیا گیا،‏نیب ترامیم فیصلہ کیخلاف نظر ثانی اپیل دائر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایڈووکیٹ فاروق ایچ نائیک نے عبد الجبار کیطرف سے نظر ثانی دائر کی،درخواست میں کہا گیا کہ ‏سپریم کورٹ نے ہمیں سنے بغیر نیب ترامیم کیخلاف فیصلہ دیا،نیب ترامیم کے بعد احتساب عدالت نے میرے خلاف ریفرنس انٹی کرپشن عدالت کو بھجوادیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ  نیب ترامیم کیخلاف درخواست میں کسی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی نشاندہی نہیں کی گئی۔نیب ترامیم کیخلاف درخواست آرٹیکل کے تقاضے پوری نہیں کرتی تھی۔سپریم کورٹ نیب ترامیم کیخلاف 15 ستمبر کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

مزیدخبریں