ایک نیوز:مینارپاکستان پر نوازشریف کے استقبال اورخطاب کامعاملہ،مسلم لیگ (ن) نے 21 کتوبر کو گریٹر اقبال پارک میں جلسے کیلئےانتظامیہ کو درخواست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما بلال یاسین نے 21 اکتوبر کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے کے لیے ڈپٹی کمشنر کو باقاعدہ درخواست دے دی ہے،درخواست میں 15 اکتوبر سے 21 اکتوبر تک انتظامات اور جلسے کی اجازت مانگی گئی ہے۔
بلال یسین کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر نے درخواست موصول کرلی ہے، امید ہے جلد اجازت مل جائے گی،جلسے سے دو روز قبل سنئیر لیڈر شپ جلسہ گاہ کا دورہ بھی کرے گی،نواز شریف ائیر پورٹ سے بذریعی ہیلی کاپٹر جلسہ گاہ آئیں گے۔