سیالکوٹ دہشتگردی میں ملک دشمن ایجنسی کی فنڈنگ استعمال ہوئی، آئی جی

Oct 13, 2023 | 11:36 AM

ایک نیوز: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی غیر ملکی فنڈنگ سے ہوئی۔ پاکستان  کے اندر ہونے والی دہشت گردی میں ملوث متعدد ملزم گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ 

 پکڑے جانے والے دہشت گردوں کی تصدیق کے لئیے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ساتھ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم احمد خان اور ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال بھی موجود تھے

 آئی جی پناجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھاک ہ11اکتوبر کی صبح سیالکوٹ کی مسجد میں دہشت گردوں نے کچھ افراد کو شہید کی۔ہوٹل آئی، فیس ٹریس سمیت دیگر سافٹ وئیرز کے استعمال کے شواہد کے ذریعے ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کیا 

 انہوں نےانکشاف کیا کہ سیالکوٹ کے علاوہ لاہور، قصور اور پاکپتن پولیس کی ٹیموں نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ساتھ مل کر کام کیا ایک ہمسایہ ملک اور اسکی انٹیلی جنس ایجنسی نے پاکستان میں دہشت گردی کی کئی کاروائیاں سر انجام دیں  جبکہ بیرون ملک سے دہشت گردوں کو معاونت کی جارہی ھے

 ان کا مزید کہنا تھا کہ  پولیس تمام شواہد کو عدالتوں میں پیش کرے گی پاکستان کی ریاست پر پہلے بھی دہشت گردانہ حملے ہوتے رہے، جھوٹے الزامات لگائے گئے۔ پاکستانی حکومت دہشت گردی کے اس منظم واقعہ کے اصل حقائق پوری دنیا کے سامنے پیش کردے گی۔جھوٹ بول کر دنیا کو گمراہ کرنے والے عناصر کا اصل چہرہ ثبوتوں کے ساتھ دنیا کے سامنے لایا جائے گا 

آئی جی پنجاب نے  بتایا کہ سیالکوٹ میں دہشت گردی میں ملوث دہشت گردوں کو ڈی پی او قصور بابر الپا نے حساس اداروں سے ملکر گرفتار کیا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں غیر ملکی دہشت گرد ایجنسی کے ملوث ہونے کے شواہد مل چکے ہیں۔

مزیدخبریں