ایک نیوز: ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف سب سے بڑے ٹاکرے کے لیے قومی شاہینوں کی نریندر مودی سٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس کی۔
رپورٹ کےمطابق بھارت میں ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں،پاکستان ٹیم نے نریندر مودی سٹیڈیم احمد آباد میں ورلڈ کپ کے اپنے تیسرے میچ کے لیے بھرپور مشقیں کیں۔ قومی کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کے بھرپور سیشن کیے۔
پاکستان اور بھارت کی ٹیموں نے اپنے ابتدائی2،2میچ جیت رکھے ہیں، پاکستان نے نیدرلینڈ اور سری لنکا جبکہ بھارت نے آسٹریلیا اور افغانستان کی ٹیموں کو شکست دے رکھی ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 134 ایک روزہ انٹرنیشنل میچز کھیلے جا چکے ہیں، پاکستان ٹیم نے 73 جبکہ بھارت نے 56 میچز جیت رکھے، پانچ میچ بے نتیجہ رہے ہیں۔
ورلڈ کپ کی تاریخ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان سات مرتبہ آمنا سامنا ہوا تمام کے تمام میچز بھارت کو جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔