ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی ویزے پر بیرون ملک جانے والے 3 ملزمان گرفتار

ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی ویزے پر بیرون ملک جانے والے 3 ملزمان گرفتار

ایک نیوز: ایف آئی اے امیگریشن کی سیالکوٹ ائرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے  جعلسازی اور ویزا فراڈ میں ملوث 3 مسافروں کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نےملزم حسن محمود اور ابوسفیان کے پاسپورٹس پر روانگی و آمد کی جعلی اسٹیمپ لگی ہوئی تھی،ملزم رضوان علی نے جعلی ویزے پر ترکی جانے کی کوشش کی۔ملزم ابوسفیان ویزٹ ویزے پر دبئی جا رہا تھا جبکہ ملزم حسن محمود نے جعلی سفری دستاویزات کے ساتھ یونان جانے کی کوشش کی۔

آئی بی ایم ایس کے مطابق ملزمان کا کسی قسم کا سفری ریکارڈ سسٹم میں موجود نہیں تھا،ملزمان نے مختلف ایجنٹوں سے  جعلی اسٹیمپس اور ویزے حاصل کئے تھے۔ملزمان کو مزید کاروائی اور ایجنٹوں کی نشاندہی کے لئے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل گجرانوالہ منتقل کر دیا گیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر سیالکوٹ ائیرپورٹ امام زیدی کی جانب سے بروقت کاروائی پر ٹیم کی کارکردگی کو سراہا گیا.