ایک نیوز: مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی وطن واپسی پر استقبال کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے پنجاب بھر میں جلسے اور ورکرز کنونشن جاری ہیں۔ اس حوالے سے ن لیگ نے مریدکے میں آج ہونے والے جلسہ عام کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔
مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما اور سابق وفاقی وزیر رانا تنویر کے حلقہ این اے 114 اور صوبائی حلقہ پی پی 138میں شام 5 بجے جلسہ ہوگا۔ جلسہ کے انتظامات مقامی مسلم لیگ ن کےرہنما رانا انوار الحق کر رہے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم شہباز شریف مرید کے میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ مسلم لیگ ن کے جلسہ عام میں لیگی رہنماؤں کے علاوہ مقامی تنظیمی عہدیداروں اور دیگر ونگز کے عہدے دار شریک ہوں گے۔