ایک نیوز:آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرے کے روز سخت گرمی اور حبس کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
تفصیلات کےمطابق ہفتے کے روز احمد آباد میں موسم گرم اورخشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، ہفتے کو درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ کے روز سخت گرمی اور حبس کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نریندر مودی اسٹیڈیم احمد آباد کی پچ پر بیٹرز حاوی ہوں گے۔ نریندر مودی اسٹیڈیم احمد آباد کی پچ پر حالیہ میچز میں بھی بیٹرز کا غلبہ رہا ہے اور 14 اکتوبر کے پاک بھارت مقابلے میں نریندر مودی اسٹیڈیم احمد آباد کی پچ پر بیٹرز حاوی ہوں گے۔احمد آباد میں میچ کے آغاز میں فاسٹ باؤلرز کو اضافی باؤنس اور سوئنگ ملے گی، مڈل اوررز میں اسپنرز کو مدد ملنے کی امید ہے جبکہ مجموعی طور پربیٹرز کو آسانی ہو گی۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ احمد آباد میں کھیلا گیا تھا جہاں بیٹرز نے احمد آباد میں کھل کر رنز بنائے تھے ۔