نسیم شاہ کو دبئی کا گولڈن ویزہ مل گیا

نسیم شاہ کو دبئی کا گولڈن ویزہ مل گیا

ایک نیوز: قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو دبئی کا گولڈن ویزہ مل گیا جس پر فاسٹ باؤلر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دبئی کو اپنا دوسرا گھر قرار دیا۔

تفصیلات کے مطابق نسیم شا ہ کی جانب سے گولڈن ویزہ ملنے کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر  کرتے ہوئے لکھا گیا کہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ اُس ملک کا گولڈن ویزہ مل گیا جس کو اپنا دوسرا گھر سمجھتا ہوں۔

یاد رہے کہ فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کے علاوہ شاداب خان ، افتخار احمد سمیت متعدد پاکستانی کرکٹرز کو دبئی کا گولڈن ویزہ مل چکا ہے۔ نسیم شاہ کندھے کی سرجری کے باعث پاکستان ٹیم کا  ورلڈ کپ میں حصہ نہیں ہیں