برطانیہ کااسرائیل کی مددکیلئےرائل نیوی کےجہازبھیجنےکااعلان

Oct 13, 2023 | 11:05 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:برطانیہ نے فلسطین کے خلاف اسرائیل کی مدد کیلئے اپنے رائل نیوی کے جہاز بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ نگرانی کا طیارہ اور 2 رائل نیوی کے جہاز مشرقی بحیرہ روم بھیجےگا۔

اس کے علاوہ امریکا نے اسرائیل چھوڑنے کےخواہش مند اپنے شہریوں کے لیے آج سے خصوصی پروازوں کا اعلان کیا ہے جس کیلئے امریکی وزیر دفاع آج اسرائیل پہنچیں گے۔

علاوہ ازیں تنازع پھیلنے سے روکنے کے لیے امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن اسرائیل کا دورہ مکمل کرکے اردن پہنچ گئے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل فلسطین کشیدگی پر چینی وزیرخارجہ وانگ ای نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ مشرق وسطیٰ تنازع کا مرکز ہے، فلسطینی عوام کو انصاف نہ ملنا اس تنازع کی وجہ بنا، شہریوں کو نقصان پہنچانے والے اقدامات کی چین مخالفت کرتا ہے۔

مزیدخبریں