بھارتی اسپن اٹیک کیلئے رضوان کی نئی تکنیک، بھارتی میڈیا پر چرچے

Oct 13, 2023 | 11:00 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: آئی سی سی ورلڈکپ میں 14 اکتوبر کو ہونے والے  پاک بھارت ٹاکرے کیلئے  وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے نئی تکنیک اپنالی ہے۔

رپورٹ کے مطابق محمد رضوان نے نیٹ میں1گھنٹے تک کلدیپ یادیو کی طرح لیفٹ آرم رسٹ اسپنر کا سامنا کیا اور  اسپن بولر کیخلاف سویپ اور ریورس سویپ شاٹ کی بھرپور پریکٹس کی۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ رضوان نےکنڈیشن کو مدنظر رکھتے ہوئے بھرپور پریکٹس کی۔

اس دوران ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر نے کھلاڑیوں کے ساتھ بھارت کے خلاف اپنائی جانے والی حکمت عملی  بتائی

 
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان ٹیم نےشام کے وقت 3 گھنٹے تک بھرپور پریکٹس کی۔پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج میچ 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندرا مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں