پاک بھارت ٹاکرا، پوری قوم کی پاکستان سے امیدیں

Oct 13, 2023 | 10:28 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: آئی سی سی ورلڈکپ کے سب سے بڑے ٹاکرے کیلئے شائقین سمیت کرکٹرز نے بھی قومی ٹیم سے امیدیں باندھ لی ہیں۔

رپورٹ کےمطابق  آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاک بھار ت ٹاکر اکل احمد آبا میں ہوگا، پاکستانی اپنی ٹیم کی کامیابی کے لئے پر امید ہے۔نو عمر کرکٹر علینہ کا کہنا ہے کہ بابر اعظم پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کریں گے، ان کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کارکردگی مثالی ہے۔وویمن کرکٹر شاہین آفریدی سے بھی اچھی کارکردگی کی امید ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم بھارت سے ٹاکرے کیلئے حیدر آباد دکن سے احمد آباد پہنچی۔ پاکستان ٹیم چارٹرڈ فلائٹ سے حیدر آباد دکن سے احمد آباد پہنچی۔بی سی سی آئی کی جانب سے پاکستانی ٹیم کی ٹریننگ کیلئے نریندر مودی سٹیڈیم کو مخصوص کیا گیا ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 14 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں