انٹرنیشنل کراٹے چیمپئن شپ؛ قومی بلیک بیلٹ ٹیم جاپان روانہ

انٹرنیشنل کراٹے چیمپئن شپ؛ قومی بلیک بیلٹ ٹیم جاپان روانہ

ایک نیوز: انٹرنیشنل کراٹے چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے پاکستان کی بلیک بیلٹ ٹیم جاپان روانہ ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جے کے اے پنجاب پاکستان کی بلیک بیلٹ ٹیم کے کھلاڑی اور آفیشلز جاپان میں منعقدہ چیمپیئن شپ میں حصہ لینے کے لیے ٹوکیو جاپان روانہ ہو گئی ہے۔انٹرنیشنل کراٹے چیمپیئن شپ 13 سے 10 اکتوبر تک ٹوکیو جاپان میں منعقد ہوگی۔پاکستانی سکواڈ میں بلیک بیلٹ کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ انسٹرکٹرز شرکت کرینگے۔

چئیرمین جے کے اے پنجاب پاکستان رانا مزمل کا کہناہےکہ پاکستانی کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر کھیل کے مواقع فراہم کر رہے ہیں۔  کھلاڑی اور آفیشلز بین الاقوامی مقابلوں میں انٹرنیشنل ڈان گریڈنگ اور ریفری ججز کورس میں شرکت کرینگے۔  اس چیمپئن شپ میں ہمارے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی انٹرنیشنل ڈان گریڈنگ بھی ہوگی امید ہے کہ چیمپئن شپ سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا جس سے پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں کو فائدہ ہوگا.