ایک نیوز: غزہ سے مظلوم فلسطینیوں کے انخلاء کیلئے اسرائیل نے اقوام متحدہ کو 24 گھنٹے کی ڈیڈ لائن دیدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے محکمہ کے سربراہ نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے اقوام متحدہ کو غزہ سے مظلوم فلسطینیوں کے جنوبی غزہ میں انخلاء کیلئے 24 گھنٹے کی ڈیڈ لائن دی ہے۔
Israel has told the UN to evacuate more than 1 million people in Gaza to the south within 24 hours pic.twitter.com/FU1vGQzyI3
— BNO News (@BNONews) October 13, 2023
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ غزہ میں 11 لاکھ کی آبادی موجود ہے۔ اس کے علاوہ اقوام متحدہ کو بھی اپنے دفاتر اور پناہ گاہیں، ہسپتال، سکولوں سمیت سب کچھ بند کرکے تمام افراد کو نکل جانے کا حکم دیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ نے واضح کیا ہے کہ اتنے کم وقت میں اتنی آبادی کا انخلاء ناممکن ہے۔ اقوام متحدہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے الٹی میٹم کو واپس لیا جائے تاکہ پہلے سے تشویشناک صورتحال کو مزید گھمبیر ہونے سے روکا جاسکے۔