ایک نیوز: مسلم لیگ ن کی نواز شریف کے حق میں ریلی میں پولیس اہلکاروں پر تشدد اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ میں عدالت نے ملزمان کی پولیس اخراج رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے۔
رپورٹ کےمطابق نواز شریف کی ریلی کے دوران پولیس اہلکاروں پر تشدد اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ میں لیگی رہنما ملک سیف الملوک کھوکھر اور افضل کھوکھر عدالت پیش ہو ئے۔ انسداد دھشت گردی کی عدالت جج عبہر گل خان نے کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے سیف کھوکھر ، ملک افضل کھوکھر سمیت دیگر کو طلبی کا نوٹس جاری کیے،پولیس نے 2018 کے مقدمہ میں ملزمان کو بے گناہ قرار دے کر اخراج رپورٹ بنائی۔ عدالت نے پولیس کی اخراج رپورٹ کو مسترد کر دیا۔
یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ 1045/18 تھانہ نواب ٹاؤن میں درج ہے.
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-10-13/news-1697173588-5591.mp4