12ہزار افغانیوں سےجعلی پاکستانی پاسپورٹ برآمد,لاہورسےمرکزی ملزم گرفتار

Oct 13, 2023 | 10:06 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:افغان شہریوں کو بڑی تعداد میں پاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے کا انکشاف،سعودی عرب نے 12ہزار افغان شہریوں سے پاکستانی پاسپورٹ برآمد کر لیے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ جعلی پاسپورٹ بنانے والے گروہ کے مرکزی ملزم کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا۔ڈی جی پاسپورٹس ڈائرکٹوریٹ اور ایف آئی اے نےتحقیقات شروع کر دی۔افغان شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹ جعلی شناختی کارڈز پر جاری کیے گئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نادرا ڈیٹا بھی کاونٹر چیک کیا جارہا ہے۔معاملے کی چھان بین اور نادرا ڈیٹا کی جانچ پڑتال شروع کردی ہے،افغان شہریوں کے پاکستانی پاسپورٹ رکھنے پر سعودی حکام نے پاکستانی سفارت خانہ سے رابطہ کیا ۔تمام تر معاملے سے وزرات خارجہ کو بھی آگاہ کیا جس کے بعد فوری کاروائیاں عمل میں لائیں گئیں۔

مزیدخبریں