ایک نیوز:غیرقانونی طورپرمقیم تمام غیرملکیوں کے پاس پاکستان چھوڑنے کیلئے 18دن باقی رہ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کے مطابق غیر قانونی تارکین وطن کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہو گا۔ورنہ قانون نافذ کرنے والے ادارے گرفتاری اور ملک بدری کو یقینی بنائیں گے۔
کراچی میں جرائم پیشہ افراد اور غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،30مشکوک افراد اورافغان باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
آپریشن سہراب گوٹھ اور جنت گل ٹاؤن کے علاقوں میں کیا گیا،زیرحراست ملزمان کو تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔