کراچی: جرائم پیشہ افراد اور غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف پولیس متحرک

Oct 13, 2023 | 09:58 AM

ایک نیوز: کراچی میں جرائم پیشہ افراد اور غیرقانونی تارکین وطن کیخلاف پولیس متحرک ہوگئی۔ 

ترجمان ایسٹ زون کے بیان کے مطابق سہراب گوٹھ اور جنت گل ٹاؤن میں پولیس کا سرچ آپریشن مکمل ہوگیا۔ سرچ آپریشن جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔

سرچ آپریشن میں خواتین سرچر سمیت 200 اہلکاروں نے حصہ لیا۔ آپریشن کے دوران 200 سے زائد گھروں کی تلاشی لی گئی۔ گھروں میں تلاشی کے دوران ایک ہزار  سے زائد افراد کو چیک کیا گیا۔

سرچ آپریشن میں 30 مشکوک افراد  اور غیر ملکی افغان باشندوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ آپریشن کے دوران حراست میں لئے گئے افراد کو تھانے منتقل کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں