لیسکو آپریشن کا 36واں روز،مزید72 افراد گرفتارکرلیے گئے

Oct 13, 2023 | 09:52 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: لیسکو کے پانچوں اضلاع میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن 36ویں روز بھی جاری جس میں مزید467بجلی چور پکڑے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ 36روز کے دوران کل5341ملزمان کو گرفتار کیا گیا، 16994 افراد بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،15786ایف آئی آرز رجسٹرڈ ہو چکی ہیں،بجلی چوروں کو اب تک 3 کروڑ51لاکھ 61ہزار99 یونٹس چارج کئے گئے ہیں،جن کی مالیت ایک ارب 55کروڑ71 لاکھ 11ہزار360 روپے ہے۔

ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ 36ویں روز کے آپریشن کے دوران467 افراد بجلی چوری کرتے پکڑے گئے،جن میں سے284 ایف آئی آرز رجسٹرڈ ہوچکی ہیں جبکہ 72 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔پکڑے جانے والے کنکشنز میں کمرشل11، زرعی5 اور451 ڈومیسٹک تھے۔کنکشنز منقطع کرکے ان کو8لا کھ 80ہزا460 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں۔یونٹس کی مالیت 3 کڑور 74لاکھ 73 ہزار986 روپے ہے۔

ترجمان لیسکو کا مزید کہنا ہے کہ ڈیوس روڈ کے علاقے میں کنکشن کو 1209561روپے جرمانہ عائد کیا گیا،شیرا کوٹ میں کنکشن کو650000روپے کا جرمانہ کیا گیا۔فیکٹری ایریا میں 560000 روپے کا جرمانہ کیا گیا۔فیکٹری ایریا میں ہی ایک اور کنکشن کو450000کا جرمانہ کیا گیا۔

مزیدخبریں