اے این ایف کی کاروائیاں، 88 کلو سےزائد منشیات برآمد ،9 ملزمان گرفتار

Oct 13, 2023 | 09:08 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور 7 کارروائیوں میں 88 کلو سے زائد منشیات برآمد کر لی گئی جبکہ  9 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم ون موٹر وے اسلام آباد پر گاڑی سے 15 کلو 600 گرام چرس برآمد کی گئی، برآمد چرس کار میں بنائے گئے خُفیہ خانوں سے برآمد کی گئی۔ دورانِ کارروائی چارسدہ کے رہائشی دو ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ سنگجانی ٹول پلازہ اسلام آباد پر موٹر سائیکل سوار مُلزم خاتون سمیت گرفتار کرلیے گئے۔دورانِ کارروائی خاتون اور موٹر سائیکل کی سیٹ میں چھپائی گئی منشیات بھی برآمد کی گئی ہے۔منشیات میں 2 کلو 200 گرام چرس، 500 گرام افیون اور 1 کلو آئس شامل ہے۔

 باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے 87 آئس بھرے کیپسولز برآمد کیے گئے،خیبر کا رہائشی مُلزم پرواز نمبر QR-601 کے ذریعے قطر کے لئے روانہ ہو رہا تھا۔

اے این ایف نے جمرود خیبر میں چھاپہ مار کارروائی کی،دوران کارروائی اسلحہ سمیت خیبر کے رہائشی 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان کے گھر سے 5 کلو ہیروئن، 200 گرام آئس اور 50 نشہ آور (ایکسٹیسی)گولیاں برآمد ہوئی ہیں، کوئٹہ میں کارروائی کے دوران پک اپ سے 62 کلو گرام چرس برآمد کی گئی،چرس پک اپ کے فرش میں بنائے گئے خُفیہ خانے سے برآمد کی گئی۔ ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں