پاکستان معاشی  بحالی کے سفر پر گامزن

پاکستان معاشی  بحالی کے سفر پر گامزن
کیپشن: Pakistan is on a journey of economic recovery

ایک نیوز: ملکوں کی ترقی کا دارومدار ان کی مضبوط معیشت پر ہوتا ہے۔ عسکری قیادت اور دیگر حکومتی حکمران کی انتھک کوششوں اور محنت کے ثمرات رونما ہورہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مالی سال 2024 کے لیے شرح نمو 3.5 فیصد تک بہتر ہوگئی ہے جبکہ سال 2023 کے لیے یہ شرح 0.3 تھی۔ اگست 2023 تک پاور جنریشن میں 14 فیصد، ڈیزل سیل میں 11 فیصد اور پٹرول سیل میں 8 فیصد سے زائد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

سیمنٹ سیل میں جولائی سے اگست کے دوران 45 فیصد، یوریا سیل میں 49 فیصد اور آٹو سیلز میں 18 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ستمبر 2023 میں پاکستان کی برآمدات 1.15 فیصد سے 2.40 بلین ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔ 

پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کی شرح نمو میں 42 فیصد کا ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا۔ پاکستان میں کاٹن کی پیداوار 72 فیصد اور گندم کی پیداوار 28 ملین ٹن تک پہنچ چکی ہے جبکہ چاول کی پیداوار 9 ملین ٹن پہنچنے کے امکانات ہیں۔ 

دو ماہ میں ڈالر کی قیمت میں 50 روپے سے زیادہ کمی ہوئی اور ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی بہترین کارکردگی دکھانے والی کرنسی بن گئی۔ اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور غیر قانونی شہریوں کی ملک بدری سے بھی ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

پاکستان آئی ایم ایف، بین الاقوامی ترقیاتی بینک اور ورلڈ بینک سے مجموعی طور پر 1.4 ارب ڈالر وصول کرے گا۔ ستمبر میں تجارتی خصارے میں 48.2 فیصد تک کمی آئی ہے۔

فصل کی پیداوار میں بہتری کی وجہ سے پاکستان 5 ارب ڈالر تک فارن ایکسچینج بچا سکے گا۔ پاک فوج اور نگران حکومت پاکستان کو معاشی بحران سے نکال کر ترقی کی طرف راغب کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔