دہشت گردی سے سیاحت تک کا سفر

دہشت گردی سے سیاحت تک کا سفر
کیپشن: A journey from terrorism to tourism

ایک نیوز: خیبرپختونخواہ میں خیبر ہسٹری ٹریل کو بحال کر دیا گیا۔ خیبر پختونخواہ میں واقع درہ خیبر تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔ اس اہم درہ پر واقع کئی تاریخی مقامات ایسے ہیں جن کی بحالی وقت کا تقاضہ تھی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان، پاک آرمی اور فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے خیبر میں واقع ان عمارات کی بحالی پر خصوصی توجہ دی گئی۔ قلیل مدت میں تاریخی خیبر پاس اور اس کے تمدن کے درمیان واقع تاریخی عمارات کے تحفظ کے لئے وسیع پیمانے پر کام مکمل کر لیا گیا۔

ان تاریخی اہمیت کی حامل عمارات میں علی مسجد فورٹ اور اس میں واقع برٹش دور کا ہسپتال، مچنئ فورٹ اور میوزیم، شپولا سٹوپہ، تاریخی خیبر رائفلز میس میں موجود تاریخی نواردات سے بھرپور میوزیم اور تاریخی قلعہ بالاحصار شامل ہیں۔

اس سلسلہ میں افتتاحی تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا۔ کور کمانڈر پشاور نے خیبر ہسٹری ٹریل کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر شرکاء کو خیبر ہسٹری ٹریل کی تاریخی اہمیت اور بحالی کے عمل کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

افتتاحی تقریب میں اس حوالے سے تیار کی گئی دستاویزی فلم بھی متعارف کروائی گئی۔ پچیس سو سالہ تاریخ پر مشتمل خیبر ہسٹری ٹریل کی بحالی سے علاقہ میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔ یہ قدیم مقامات بہت جلد عوام کے لئے بھی کھول دیئے جائیں گے۔