پاکستان آرمی نے کیمبرین پٹرول مقابلوں میں چاندی کا تمغہ جیت لیا 

پاکستان آرمی نے کیمبرین پٹرول مقابلوں میں چاندی کا تمغہ جیت لیا 
کیپشن: Pakistan Army won Silver Medal in Cambrian Patrol Competition

ایک نیوز: پاکستان آرمی کی ٹیم نے برطانیہ کے ویلز میں منعقدہ دنیا کے مشکل ترین کیمبرین پٹرول مقابلوں میں چاندی کا تمغہ جیت لیا۔ پاکستانی ٹیم 67 پنجاب رجمنٹ کے سپاہیوں پر مشتمل تھی۔

تفصیلات کے مطابق 6 اکتوبر 2023کو منعقد ہونے والے اس مقابلے میں 113 ٹیموں بشمول 32 ممالک کی 39 بین الاقوامی ٹیموں نے حصہ لیا۔

کیمبرین پٹرول 48 گھنٹے کا مشن اور ٹاسک اورینٹڈپٹرول مشق ہے جس کے دوران ٹیم کے شرکاء 25 کلو گرام وزن اٹھا کر60 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہیں۔ 

برطانیہ میں منعقدہ کیمبرین پٹرول مشق کا شمار فوج کے مشکل ترین مقابلوں میں ہوتا ہے۔