ایک نیوز: روبیل موسکیورا عرف نیکزیلا انٹرنیشنل فیڈریشن آف باڈی بلڈنگ اینڈ فٹنس کے ایلیٹ پرو باڈی بلڈر ہیں، ان کی شہرت کی وجہ ان کے غیر معمولی سائز کی گردن کے پٹھے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق روبیل موسکیوراکی گردن کی مجموعی گولائی20انچ ہے،جومتاثرکن جسمانی ساخت کےلحاظ سےکسی بھی نوجوان باڈی بلڈر کے لیے باعث کشش ہے لیکن صرف ایک نظر جب ان کی گردن پر پڑتی ہے تو ان کی نیکزیلا کی عرفیت پر مبنی شہرت کی وضاحت ہوجاتی ہے۔
حقیقتاً ان کے گردن کی موٹائی قابل دید ہے لیکن وہ باڈی بلڈنگ کے شعبے میں غیر معمولی گردن کی موٹائی پر کوئی آفیشل ٹائٹل نہیں رکھتے، لیکن بہت سارے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ باڈی بلڈنگ کے شعبے میں حقیقی طور پر اپنی گردن کی ساخت کے حوالے سے یکتہ ہیں۔
اگر مخصوص زاویے سے انہیں دیکھا جائے تو ان کے چہرے کا نچلا حصہ تو اپنی جگہ ہے لیکن گردن کے پٹھے بہت زیادہ پھیلے ہوئے ہیں۔
یہ اس قدر زیادہ ہیں کہ باڈی بلڈنگ کے بعض پرستار اس تشویش کا اظہار کرتے ہیں کہ مقابلے کے ججز فیصلے کے دوران ان کے دیگر جوہر پر توجہ دینے کے بجائے نیک زیلا کی گردن دیکھتے رہ جاتے ہیں۔
کولمبیاکےباڈی بلڈرروبیل موسکیوراکی شہرت گردن کی وجہ سےہے؟
Oct 13, 2023 | 07:32 AM