ایک نیوز:سوشل میڈیاایپ ٹک ٹاک ذہنی صحت سےمتعلق آگاہی کوفروغ دینےمیں پیش پیش ہےاور پاکستان کی متحرک کمیونٹی پر اس کی خاص توجہ مرکوز ہے۔ عالمی یوم ذہنی صحت کے موقع پر اور اس سے آگے،ٹک ٹاک اپنے صارفین کی طاقت، ہمت ،قوت کو سراہتا ہے۔
تفصیلات کےمطابق ٹک ٹاک ایک مشن کے تحت کام کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کرتا ہے جن میں قابل ذکر اسپانسر ریئر امپیکٹ فنڈ بینیفٹ شامل ہے جس نے 250,000 امریکی ڈالرز کا فراخدلانہ عطیہ دیا ہے۔حال ہی میں منعقد ہ پروگرا م میں کامیابی سے فنڈز اکھٹا کیے گئے ا ور دنیا بھر میں نوجوانوں کیلئے ذہنی صحت کی خدمات اور تعلیم تک رسائی کو بڑھانے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ۔
پاکستان میں ٹک ٹاک کمیونٹی دماغی صحت سے جڑے فرسودہ خیالات کو بدلنے سے لے کر، اثر انگیز کہانیاں اور ریسورسز مدد کے متلاشی افراد کو پہچانے تک، مینٹل ہیلتھ سے متعلق آگاہی کیلئے وقف کمیونٹیز ٹک ٹاک پر فروغ پارہی ہیں۔
ایک عالمی اِن-ایپ سروے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاکستانی ٹک ٹاک صارفین میں سے63 فیصدنے کہا کہ وہ ٹک ٹاک پر اپنائیت کا احساس محسوس کرتے ہیں، جو کہ عالمی اعداد و شمار سے مطابقت رکھتے ہیں۔اکتوبر کے پورے مہینے میں ٹک ٹاک اپنی عالمی برادری کو #MentalHealthAwareness: “Better Together” مہم کی صورت میں کہانیوں کے اشتراک اور فلاح و بہبود کے سفر میں شرکت کی دعوت دے رہاہے۔
ہاؤس آف ویلنیس کے بانی اور کلینکل سائیکالوجسٹ، ڈاکٹر یاسر مسعود آفاق کہتے ہیں” ٹک ٹاک ذہنی صحت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ٹک ٹاک کی بڑے پیمانے پر رسائی ذہنی صحت کے ماحول کو فعال کرنے کیلئے ایک طویل سفر طے کرے گی“۔
ڈیجیٹل رائٹس فاؤنڈیشن اور Ola Doc کے ساتھ مل کر، ٹک ٹاک نے پاکستان میں اپنے پلیٹ فارم پر قابل رسائی ہیلپ لائنز تیار کی ہیں جو تمام سال دستیاب رہتی ہیں ، جن کے ذریعے ذہنی صحت کے نئے مراکز سے سے متعلق آگاہی حاصل کی جا سکتی ہے۔یہ مرکز ڈیجیٹل فلاح و بہبود کے وسائل کے مرکز کے طور پر کام کرتا ہے۔ مزید برآں، ٹک ٹاک کریئیٹرز سمیت مختلف اداروں جیسے زندگی ٹرسٹ،شفا انٹرنیشنل، ہاؤس آف ویلنیس اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کرذہنی صحت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے مسلسل کام کر رہا ہے اورڈپریشن سے لڑنے کے علاوہ آن لائن محفوظ رہنے کے طریقوں کے بارے میں مذاکرات کر رہا ہے۔