میاں محمد نواز شریف نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

Oct 13, 2023 | 00:15 AM

ایک نیوز : پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔
مسلم لیگ ( ن ) کے قائد میاں محمد نواز شریف لندن سے آج سعودی عرب پہنچے تھے، جہاں  انہوں نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ  عمرے کی سعادت حاصل کی۔


میاں نواز شریف سعودی عرب میں پانچ  دن قیام کریں گے، جس کے بعد وہ  دبئی جائیں گے اور وہاں سے 21  اکتوبر کو خصوصی طیارے کے ذریعے  وطن واپس آئیں گے۔

مزیدخبریں