ایک نیوز نیوز :روس نے بھارتی سیکورٹی ایجنسیز کو داعش کے زیر حراست دہشت گردوں تک رسائی کی اجازت دینے پر رضامندی ظاہر کردی ۔
تفصیلات کے مطابق 27 جولائی 2022 کو روسی سکیورٹی ایجنسی ایف ایس بی نے 30 سالہ ازبک شہری مشرابکون اعظموف کو گرفتار کیا تھا جو مبینہ طور پر توہین اسلام پر بھارت میں بی جے پی اور اعلی بھارتی حکام کے خلاف خودکش بم حملے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔اعظموف نے بھارت میں داخل ہونے کے لیے ماسکو کے راستے کا انتخاب کیا تاکہ امیگریشن حکام کی زیادہ سے زیادہ جانچ پڑتال سے بچا جا سکے۔ یادرہے اعظموف کے ترکی اور افغانستان میں بھی رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔
روس بھارت کوداعش کے گرفتاردہشتگردوں تک رسائی دینے کیلئے رضامند
Oct 13, 2022 | 23:36 PM