ایک نیوز نیوز : عمر سرفراز چیمہ نے مشیر داخلہ پنجاب بنتے ہی وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کی گرفتاری کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق عمرسرفراز چیمہ نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب میں داخل ہونے پر راناثنا اللہ کو گرفتار کیا جائیگا۔ان کا کہناتھا کہ اینٹی کرپشن پنجاب راناثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ لے چکا ہے ۔راناثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری 19اکتوبر تک موثر ہیں ۔مشیر داخلہ نے آئی جی پنجاب کو ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ گرفتاری میں پنجاب پولیس اینٹی کرپشن کی معاونت کرے قانون کے مطابق راناثنا اللہ کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے ۔
نئے مشیر داخلہ پنجاب نے رانا ثنا کی گرفتاری کا اعلان کردیا
Oct 13, 2022 | 23:07 PM