ایک نیوز نیوز :بالی ووڈ اداکارہ دپیکاپڈاکون اور رنویر سنگھ کے درمیان طلاق کی افواہیں ایک عرصے سے سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دیپکا امریکی اداکارہ اور برطانوی شاہی خاندان کی چھوٹی بہو میگھن مارکل کی پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے ذاتی زندگی کے حوالے سے گفتگو کی۔دپیکا نے گفتگو کرتےہوئےکہاکہ میں اور رنویر دونوں اپنے پروجیکٹس میں مصروف ہیں، ہم کام کر رہے ہیں اور رنویر اپنے ایک پروجیکٹ کے سبب ہی ان سے ایک ہفتے سے دور ہیں۔ رنویر سنگھ ایک ہفتے کے لیے میوزک فیسٹیول میں مصروف تھے اور آج وہ واپس آئے ہیں، وہ مجھ سے مل کر، میرا چہرہ دیکھ کر بہت خوش ہوں گے۔
ان کا کہناتھا کہ ہم دونوں کے درمیان سب ٹھیک ہے اور ہم ایک ساتھ ہیں۔واضح رہے کہ دیپکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی 14 نومبر 2018 کو ہوئی تھی۔