ایک نیوز نیوز :بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا بھی مہسا امینی بن گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق بالی وڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے انسٹاگرام پرایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے خود کو مہسا امینی سے جوڑتے ہوئے ، لکھا کہ پہلے ایران میں اور اب بھارت میں عورت کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کی جانے والی ٹرولنگ سے بے حد مایوس اروشی نے ایک ویڈیو پوسٹ کی ۔ جس میں وہ ساڑھی زیب تن کیے ہوئے ، گم سم دکھائی دے رہی ہیں ۔اپنے کیپشن میں اداکارہ نے اپنا موازنہ 22 سالہ ایرانی لڑکی مہسا امینی سے کیا۔ جسے مبینہ طور پر تہران میں اخلاقی پولیس کے ہاتھوں حراست میں لے کر ہلاک کردیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ ایرانی ہیومن رائٹس کے مطابق اب تک مہسا امینی کے قتل کیخلاف ہونے والے مظاہروں میں 108 افراد جان بحق ہوچکے ہیں۔ دنیا بھر میں خواتین مہسا سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے اپنے بالوں کو کاٹ کر احتجاج کا حصہ بن رہی ہیں۔