16 اکتوبر عمران خان کیلئے خیبرپختونخوا سے رخصتی کا دن، مولانا فضل الرحمان

 16 اکتوبر عمران خان کیلئے خیبرپختونخوا سے رخصتی کا دن، مولانا فضل الرحمان
کیپشن: October 16 is the departure day for Imran Khan from Khyber Pakhtunkhwa, Maulana Fazlur Rehman

ایک نیوز نیوز :پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ  16 اکتوبر کا دن عمران خان کے لیے یوم احتساب اور خیبرپختونخوا سے رخصتی کا دن ہوگا، ضمنی انتخابات میں پوری قوم عمران خان کو مسترد کرے گی۔
تفصیلات کےمطابق چارسدہ ضمنی انتخابات کے سلسلے میں پڑانگ اسٹیڈیم میں منعقدہ پی ڈی ایم جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میں دس سال سے عمرانی فتنہ کے خلاف فرنٹ لائن پرجنگ کررہا ہوں، ہمارا جس فتنے سے مقابلہ ہے وہ بے وقوف اور مجنوں ہے، جس کی پشت پر امریکا، یہودی اور قادیانی اور را ہے اور یہ پاکستان کے خاتمے کی سازش کررہا ہے جسے ہم ناکام بنائیں گے۔
مولانانے مزید کہا ہے کہ قوم اس بار اپنا مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دے گی، جس اسمبلی کو چھوڑدیا یہ کس منہ سے اس کے لیے پھر الیکشن لڑ رہا ہے، یہ شخص پوری قوم، جمہوریت، معیشت اورپارلیمان سے مذاق کر رہا ہے اور اب آزادی کے نام پر فحاشی پھیلانا چاہتا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے اربوں ڈالروں کو شکست دے کر ملک اور معاشرت بچائی، اب اس کا جنازہ نکالیں گے، یہ ریاست مدینہ کا نام کس منہ سے لیتاہے اسے شرم آنی چاہیے، ہم جو کہتے تھے آج اسے پارلیمان اور عدالتوں کے علاوہ صدربھی تسلیم کررہا ہے، عمران خان حواس باختہ ہوچکا ہے، جو صدرمملکت بھی کہہ رہا ہے، اس نے سی پیک کو جام کردیا جوامریکا کے اشارہ پرہوا۔