ایک نیوز نیوز: امریکی ریاست کنیکٹیکٹ کے شہر برسٹل میں گھریلو واقعے میں فائرنگ کی وجہ سے دو پولیس اہلکار ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کنیکٹیکٹ پولیس سرجنٹ کرسٹائن جیلٹما نے کہا کہ پولیس اہلکار واقعے کی اطلاع پر وہان پہنچے تو مشتبہ شخص نے ان پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔
انہوں نے کہا کہ مشتبہ شخص بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہلاک ہو گیا۔ مشتبہ شخص کا بھائی میں فائرنگ سے زخمی ہوا اور اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت سرجنٹ ڈسٹن ڈیمونٹ اور آفیسر الیکس حمزی اور زخمی آفیسر الیک لوراٹو کے ناموں سے ہوئی۔