عامر خان کو بھی دھمکیاں ملنے لگیں

Oct 13, 2022 | 19:09 PM

ایک نیوز نیوز: معاشرے میں تبدیلی لانے والا ایڈ کرنے پر عامر خان شدید تنقید کی زد میں آگئے ۔
تفصیلات کےمطابق بھارتی وزیر نے چھپے الفاظ میں عامر خان کو دھمکی دیدی اور آئندہ بھارتی اور مشرقی روایات کے مطابق اشتہارات کریں ۔ 
رپورٹ کے مطابق  بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے کہا کہ بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کو مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے اشتہارات اور کاموں سے دور رہنا چاہیے۔  نروتم مشرا  کا کہناتھا کہ عامر خان کو  بھارتی روایات اور رسم و رواج کو ذہن میں رکھتے ہوئے اشتہارات کرنے چاہئیں۔اشتہار میں دکھایا گیا ہے کہ عامر خان اور کیارا اڈوانی کو اپنی شادی سے ایک نئے شادی شدہ جوڑے کے طور پر گھر لوٹتے ہوئے دکھایا گیا ہے  اشتہار میں بات کی جا رہی ہے کہ دونوں وداعی کے وقت نہیں روئے تھے۔

اشتہار میں آگے دکھایا گیا ہے کہ جوڑا دلہن کے گھر پہنچتا ہے اور دولہا دلہن کے گھر میں پہلا قدم رکھتا ہے جو کہ روایتی رواج کے خلاف ہے، جب کہ روایتی رواج کے مطابق دلہن دولہے کے گھر جا کر پہلا قدم رکھتی ہے۔ ایڈ  میں اس کے ساتھ اس میں روایت کی تبدیلی کے حوالے سے ایک پنچ  بھی ڈالا گیا ہے۔ اس اشتہار پر گزشتہ دنوں سے اعتراضات کیے جا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھی اس کی مخالفت ہو رہی ہے۔

مزیدخبریں