ایک نیوز نیوز: معاشرے میں تبدیلی لانے والا ایڈ کرنے پر عامر خان شدید تنقید کی زد میں آگئے ۔
تفصیلات کےمطابق بھارتی وزیر نے چھپے الفاظ میں عامر خان کو دھمکی دیدی اور آئندہ بھارتی اور مشرقی روایات کے مطابق اشتہارات کریں ۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے کہا کہ بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کو مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے اشتہارات اور کاموں سے دور رہنا چاہیے۔ نروتم مشرا کا کہناتھا کہ عامر خان کو بھارتی روایات اور رسم و رواج کو ذہن میں رکھتے ہوئے اشتہارات کرنے چاہئیں۔اشتہار میں دکھایا گیا ہے کہ عامر خان اور کیارا اڈوانی کو اپنی شادی سے ایک نئے شادی شدہ جوڑے کے طور پر گھر لوٹتے ہوئے دکھایا گیا ہے اشتہار میں بات کی جا رہی ہے کہ دونوں وداعی کے وقت نہیں روئے تھے۔
सारे बादलाव हिन्दू धर्म मे ही करोगे आमिर खान जी या अपने पे भी कुछ बोलोगे।#BadlaavHumseHai pic.twitter.com/Zjnf6Z3RyC
— Ajay Sehrawat (@IamAjaySehrawat) October 12, 2022
اشتہار میں آگے دکھایا گیا ہے کہ جوڑا دلہن کے گھر پہنچتا ہے اور دولہا دلہن کے گھر میں پہلا قدم رکھتا ہے جو کہ روایتی رواج کے خلاف ہے، جب کہ روایتی رواج کے مطابق دلہن دولہے کے گھر جا کر پہلا قدم رکھتی ہے۔ ایڈ میں اس کے ساتھ اس میں روایت کی تبدیلی کے حوالے سے ایک پنچ بھی ڈالا گیا ہے۔ اس اشتہار پر گزشتہ دنوں سے اعتراضات کیے جا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھی اس کی مخالفت ہو رہی ہے۔