تیل ، گھی سمیت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بڑی کمی، نوٹیفکیشن جاری

Oct 13, 2022 | 19:08 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز نیوز: مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بڑی خوشخبری۔شہباز شریف دور حکومت میں  پہلی مرتبہ اشیائے ضروریہ پر عوام کو بڑا ریلیف  دیا گیا ہے۔ یوٹیلٹی اسٹورز  نے گھی، تیل ، دالوں سمیت مختلف اشیاء کی قیمتوں میں حیران کن کمی کا اعلان کردیا۔  نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: موٹر سائیکلیں9ہزار روپے تک سستی ہوگئیں

ترجمان یوٹیلٹی اسٹورز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق  مختلف کمپنیوں کا پریمئم برانڈ گھی 31 روپے اور کوکنگ آئل 16 روپے فی لیٹر  تک سستا ہوگیا اس کے علاوہ  5 کلو ڈالڈا گھی کی قیمت میں 30 روپے کی واضح  کمی کی گئی ہے۔ اسی طرح دالوں کے نرخوں میں 15 سے 30 روپے کمی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ کی کونسی جوڑی شادی کرنیوالی ہے ؟سلمان خان نے خفیہ پلان لیک کردیا

اعلامیے کے مطابق دال چنا کی قیمت میں 15 روپے فی کلو کمی کردی گئی، جس کے بعد نرخ 245 سے کم ہوکر 230 روپے فی کلو ہوگئے، دال مسور 15 روپے سستی ہوگئی، جس سے نرخ 310 سے 295 روپے کلو پر آگئے جبکہ مونگ کی دال 15 روپے کلو سستی ہونے کے بعد 260 سے 245 روپے فی کلو ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان کا نامناسب لباس میں ڈانس، صارفین جذباتی ہوگئے

ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ دال ماش دھلی ہوئی 30 روپے فی کلو سستی ہوگئی، جس کی قیمت 410 روپے سے کم ہوکر 380 روپے اور دال مسور ثابت 20 روپے کلو کمی کے بعد 310 سے 290 روپے پر آگئی۔

نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ سفید چنا بھی 15 روپے کمی کے بعد 320 سے 305 روپے فی کلو پر آگیا جبکہ کالا چنا بھی 15 روپے فی کلو سستا ہوگیا، کالے چنے کی قیمت 235 سے کم ہوکر 220 روپے کلو ہوگئی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ تمام یوٹیلٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکیج کے تحت خصوصی سبسڈی دی جا رہی ہے، اسٹورز پر دستیاب دالوں کا معیار انتہائی اعلیٰ ہے، کارپوریشن اپنے صارفین کیلئے وقتاً فوقتاً سستی اور معیاری اشیاء کا حصول ممکن بنانے کیلئے سرگرم عمل ہے۔

مزیدخبریں