یوکرین کی نیٹو میں شمولیت تیسری عالمی جنگ چھیڑ دے گی، روس

Oct 13, 2022 | 18:12 PM

ایک نیوز نیوز: روس کی سیکیورٹی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری الیگزینڈر وینیڈکٹوف نے کہا کہ کہ یوکرین کی نیٹو میں شمولیت سے تیسری جنگ عظیم ہو سکتی ہے۔

تاس نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیف کو اچھی طرح معلوم ہے کہ ایسا اقدام یقینی طور پر معاملات کو جنگ عظیم سوم کی طرف لے جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ شاید وہ بھی یہی چاہتے ہیں، کہ شور مچایا جائے اور اپنی طرف توجہ مبذول کروائی جائے۔

انہوں نے روس کی پوزیشن کو دوبارہ واضح کیا کہ مغرب نے بھی یوکرین کی مدد کرکے ثابت کیا ہے کہ وہ اس تنازع میں براہ راست فریق ہیں۔

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے چند ہفتے قبل یوکرین کے چار علاقوں کو روس کا باقاعدہ حصہ بنانے کے اعلان کے بعد یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی نے اعلان کیا تھا کہ یوکرین کےلیے نیٹو فوجی اتحاد کی رکنیت کا عمل تیز کیا جائے۔

مزیدخبریں