ایک نیوز نیوز : تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعظم سوات کی میڈیکل رپورٹ آگئی ۔
تفصیلات کے مطابق اعظم سواتی کا پمز ہسپتال میں طبی معائنہ کرایا گیا ۔ میڈیکل بورڈ نے کہا ہے کہ اعظم سواتی جسمانی اور ذہنی طور پر مکمل صحت مند ہیں ، میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا کہ اعظم سواتی کا ایکسرے بھی بالکل ٹھیک ہے ،رپورٹ کے مطابق اعظم سواتی 2016 میں امراض قلب کی وجہ سے اسپتال میں داخل رہے، ان کے تین اسٹنٹ لگے ہوئے ہیں جبکہ ان کا الٹرا ساؤنڈ بھی ٹھیک ہے۔
میڈیکل بورڈ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اعظم سواتی کو چھاتی کا کوئی درد نہیں ۔ اعظم سواتی 2 میل تک واک روزانہ کی بنیاد پر کرتے ہیں، اعظم سواتی بلڈ پریشر کے مریض ہیں۔رپورٹ کے مطابق اعظم سواتی کا طبی معائنہ چار رکنی میڈیکل بورڈ نے کیا، ان کا طبی معائنہ جوڈیشل مجسٹریٹ کے احکامات پر کیا گیا، اعظم سواتی کا طبی معائنہ دوپہر 1:45 بجے کیا گیا۔میڈیکل بورڈ میں ڈاکٹر تاشفین امتیاز، ڈاکٹر اسفندیار خان شامل تھے، میڈیکل بورڈ میں ڈاکٹر لیاقت علی اور ڈاکٹر فضل العزیز بھی شامل تھے۔